ڈی پی او کا سیلویشن  آرمی چرچ شانتی نگرکا دورہ

خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس اتوارکے روز مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے لیے شانتی نگر پہنچ گئے اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر وسیم سیال ودیگرپولیس افسران بھی ہمراہ تھے ۔ڈی پی او نے سیلویشن آرمی چرچ شانتی نگر میٹل ڈیٹریکٹر کے ذریعے تلاشی کے عمل کی بھی چیکنگ کی، پولیس افسران و جوانوں کو سے کہاکہ اپنی ڈیوٹیاں الرٹ اور چوکس ہو کرسرانجام دیں غفلت او رلاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن