کوٹ ادو(خبرنگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حلقہ این اے،181پی پی 279،پسماندگی کی حدوں کو چھورہا ہے، علاقہ سیاسی طور پر لاوارث اور یتیم ہو چکا ہے،عوام کے دکھوں اور تکالیف کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں، عوام مکمل طور پر بے یارو مدد گار ہو چکے ہیں،ہنجراء خاندان نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے اور ہمارا دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف اور بہترین دورتھا،ہنجراء خاندان کی 35سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے،عہدے کی اہمیت نہیں انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا۔