سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ

Dec 06, 2021 | 14:47

ویب ڈیسک

 ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کے طیارے یو ایل 186 کے ذریعے کولمبو روانہ کیا گیا 

 سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

مزیدخبریں