برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے پی آئی اے کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کیا ہے.ارشد ملک

قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او)ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے پی آئی اے کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کیا ہے۔سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ماہرین کے آڈٹ میں پی آئی اے کے شعبہ سیکورٹی، پسنجر ہینڈلنگ اور فوڈ کی کارکردگی زبردست رہی۔ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کے شعبوں کی کارکردگی اور اچھے نتائج پر متعلقہ شعبوں کے سربراہان و ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ محمکہ ٹرانسپورٹ کے آڈٹ میں اچھے نتائج کا انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب عالمی ہوابازی کی تنظیم(اکا)آڈٹ کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہے، کامیاب سیفٹی آڈٹ پر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہوسکتی ہیں۔ انٹرنیشنل سی ایاےآرگنائزیشن ٹیم کل7دسمبر کو فلائٹ انسپکشن کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن