وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مخالفت کرنی ہے تو بھلے کرے، لوکل باڈیز کے نئے قانون میں مشاورت شامل ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹانز اپوزیشن کی تجویز پر بنائے گئے ہیں۔ تعلیم اور صحت لوکل باڈیز سے چل نہیں رہی۔ اس لیئے سندھ حکومت چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ سید ناصر شاہ نے تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔ باقی اپوزیشن کو مخالفت کرنی ہے تو بھلے کرے۔ بھلے وہ اتحاد بنائیں، ہم لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے۔انہوںنے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے زبردست ووٹ لیئے ہیں۔ انشا اللہ عام انتخابات میں پنجاب سے نشستیں حاصل کرینگے۔
لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹاونز اپوزیشن کی تجویز پر بنائے گئے : وزیراعلی سندھ
Dec 06, 2021 | 18:32