دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو  ٹیلی سکوپ کی تعمیرشروع 

لندن (نیٹ نیوز) 21 ویں صدی کے عظیم سائنسی منصوبوں میں سے ایک دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تعمیر آج سے شروع ہورہی ہے۔منصوبے کی قیادت کرنے والے 8 ممالک کے وفود مغربی آسٹریلیا کے دور دراز مرچیسن شائر اور جنوبی افریقا کے کارو ریجن میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔یہ نظام تقریباً 50 میگا ہرٹز سے لے کر 25 گیگا ہرٹز تک فریکوئنسی رینج میں کام کرے گا جس سے ٹیلی اسکوپ زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے سے آنے والے بہت ہی مدھم ریڈیو سگنلز کا پتہ لگاسکے گی۔ منصوبہ 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...