راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹر بیگم نجمہ حمید مرحومہ کی رسم قل پیر کے روز صدیق میرج ہال سکستھ روڈ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلندی درجات، غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ رسم قل میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر چوہدری تنویر خان سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب خان، سیکرٹری جنرل مرکزی اخبار فروش یونین ٹکا خان، وزیر مملکت مصدق ملک سمیت اہم شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔