برکی، بے قابو ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،  2 سوار جاں بحق

Dec 06, 2022


لاہور (نمائندہ خصوصی) برکی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا اور موٹر سائیکل سورا دو افراد 50 سالہ اسلام اور 45 سالہ اکرم موقع پر دم توڑ گئے، ڈرائیورفرار ہو گیا۔

مزیدخبریں