شرقپور شریف؍ ساہیوال؍ جھنگ؍ چنیوٹ (نامہ نگاران+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) سردی کا آغاز ہوتے ہی شرقپور شریف، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملحقہ علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں سوئی گیس کی سپلائی غیر اعلانیہ طور پر بند کر دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو ناشتہ اور کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سوئی گیس کے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
شرقپور، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ: گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری، عوام کو شدید مشکلات
Dec 06, 2022