لاہور؍ بہاولپور (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ فیض احمد فیض نظریاتی انقلاب پسند شاعر تھے۔ وہ اپنے ملک سے والہانہ محبت رکھتے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر فیض ادبی میلے کا افتتاح کیا۔گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحانات کے مرکز کا افتتاح کیا۔ اس امتحانی مرکز میں یونیورسٹی طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مقابلے کے امتحان کی کوچز کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کا مرکز گزشتہ ایک سال سے کام کر رہا ہے اور 100فیصد نتائج کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور صرف بہاول پور ڈویژن اور جنوبی پنجاب کی یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے طلباء وطالبات بھی اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان طلباء وطالبات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ لیڈر شپ کی صلاحتیں بھی نکھر کر سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحان کا مرکز انتہائی خوش آئند ہے اور دوررس نتائج کا حامل ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہاکہ اپنی زندگیوں کو بامقصد بنائیں اور ایک وژن رکھیں جو نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ قوم و ملک کے فائدے کا باعث ہو۔ اس موقع پر ورلڈ سوشل ڈے کی مناسبت سے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سائنس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔
طلبہ ایسا وژن رکھیں جو ملک و قوم کے فائدے کا باعث ہو: گورنر
Dec 06, 2022