دو سیاسی جماعتوں نے اقتدار کیلئے میوزیکل چیئر سجا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا: عمر سرفراز 

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔ گزشتہ 75 سال کے سیاسی سفر میں سیاسی اور معاشی سطح پر مختلف تجربات نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کیے رکھی۔ دو سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے میوزیکل چیئر سجائے رکھی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ اقتدار کی بندر بانٹ سے ملک ایک قدم آگے جبکہ دس قدم پیچھے جاتا رہا۔ 2008ء سے 2018ء تک بیرونی قرضوں میں چار سو گنا اضافے سے معیشت پر شدید دباؤ آیا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مقامی یونیورسٹی میں "پاکستان کو محفوظ بنانے میں ہمارا کردار" کے موضوع پر منعقدہ سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آگے بڑھنے کا پوٹینشل موجود تھا، صرف بے لوث قیادت کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے میں عمران خان کا کلیدی کردار ہے۔ پی ٹی آئی گزشتہ آٹھ ماہ سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر غیر جمہوری سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن