اقتدار کے بھوکوں کو عوام کی پروا نہیں، مشکل وقت میں لندن بھاگ جاتے ہیں: فیاض چوہان

Dec 06, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا شہباز شریف اقتدار کے لئے نہیں بلکہ محکمہ زراعت میں نائب قاصد بھرتی ہونے کی جدو جہد کر رہا ہے؟۔ ہر سیاسی جماعت کا سر برہ اور سیاسی جماعت اقتدار کے حصول کی جدو جہد کرتی ہے اور پی ٹی آئی منتخب ہو کر اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرآت مند لیڈر ہے جو آئین و قانون کے مطابق عوام کی خدمت کے لئے جدو جہد کر رہا ہے۔ یہ لوگ اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان پر مشکل وقت آتا ہے دم دبا کر لندن بھاگ جاتے ہیں۔ اقتدار کے بھوکے بھگوڑے ٹولے کو عوام کی ذرا فکر نہیں ہے۔ عمران خان کا جینا مرنا پاکستانی عوام کے لئے ہے۔

مزیدخبریں