احتساب کا نام نہاد سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے ہے: شاہد خاقان 

Dec 06, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب کا  نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے، میں کئی سال سے یہاں آ رہا ہوں اور ستر پیشیاں بھگت چکا ہوں، اگر اس کیس میں کچھ ہوتا تو فیصلہ ہو جانا چاہئے تھا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب نے ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے۔ ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں۔ دوسری طرف احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث بغیر کارروائی سماعت20 دسمبرتک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں