اسلام آبادراولپنڈی میں  ڈینگی  وائرس کے چار کیس رپورٹ


اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبادراولپنڈی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے چار کیس رپورٹ ہوئے رواں سیزن میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعدادمجموعی طور پر 5386ہوچکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)ڈی ایچ او(ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں گزشتہ روز ڈینگی کے چار کیس رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد5396ہو چکی ہے رواں سیزن میںدیہی علاقوں میں مجموعی طور3147جبکہ شہری علاقوں میں مجموعی طور پر2249کیس رپورٹ ہو چکے ہیں

ای پیپر دی نیشن