اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمشن فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ الیکشن کمشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس:عمران کو پارٹی سر براہی سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع، الیکشن کمشن میں 13دسمبر کو سماعت
Dec 06, 2022