اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کابینہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، وفاقی وزیر ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایاز صادق کمیٹی رکن ہونگے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں نوید قمر، وزیر مواصلات اور وزیر اطلاعات بطور رکن شامل ہیں۔