لاہور ( نمائندہ خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے بعد طویل رخصت کی درخواست دیدی ۔کامران علی افضل کی 6 دسمبر تک کی رخصت منظور ہوئی تھی جس پر عبداللہ سنبل کو قائمقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھاتاہم اب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو 130 روز کی مزید ایکس پاکستان لیو کے لئے درخواست دیدی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، میری درخواست فوری منظور کی جائے۔اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی پہلے ہی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کی جا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے 6اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے چھٹی مکمل ہونے کے بعد طویل رخصت کی درخواست دیدی
Dec 06, 2022