ک2023ے آخرتک پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا، یونیسف 


  اسلام آ باد(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پولیو کیخلاف کیے گئے  موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے  پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر  کا کہنا ہے کہ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں  مستقل معذوری کا سبب بننے والاخطرناک وائرس اب قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی کوششیں قابل قدر ہیں۔  2023 میں وائلڈ پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے جاری پروگرام دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک سال قبل کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔ تاہم کچھ ایسے چیلنجز ہیں جو وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے  پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن