کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے لورلائی میں یوم معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد زندگی کی سماجی، سیاسی، معاشی اور ثقافتی پہلوں میں معذور افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں 135 سے زائد معذور افراد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لورلائی، سماجی تنظیم کے نمائندے اور معززین علاقہ سمیت صحافی حضرات نے شرکت کی۔ لورالائی میں معذور افراد کی سہولت کے لیے خصوصی تعلیمی اداروں کا قیام اور ضلعی سطح پر مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے حوالے سے 5% کوٹے پر عمل درآمد، تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے لیے پیشہ ورانہ تربیت اور ان کا مفت علاج و معالجہ پر بات چیت کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔