میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کا  یومِ شہادت‘ مزار پر گارڈ آف آنر


راولپنڈی‘ لاہور (اے پی پی/ آئی این پی) پاک فوج کے بہادرسپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51واں یوم شہادت گزشتہ روز منایا گیا، انہوں نے 1971ءکی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔1971ءکی پاک بھارت جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل 14دن تک کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دئیے اور دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔ میجر محمد اکرم شہید4 اپریل 1938ءکو پیدا ہوئے، ان کا آبائی گاﺅں نکا خالص پور ہے جو کہ ضلع جہلم میں واقع ہے۔ ان کے والد گرامی حاجی ملک سخی محمد نے بھی پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ کی شیر دل بٹالین میں خدمات سرانجام دیں۔ میجر محمد اکرم نے ابتدائی تعلیم چکری مڈل سکول سے حاصل کی، جس کے بعد ملٹری کالج جہلم سے فارغ التحصیل ہو کر مارچ1961 ءمیں 28ویں پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1963ءمیں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور پاک فوج کی مایہ ناز رجمنٹ 4فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شامل ہو گئے، 1965ءمیں انہیں کیپٹن اور1970ءمیں میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔ انہیں بہترین نشانے باز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ میجر محمد اکرم نے 1965ءمیں پاک بھارت جنگ کے دوران سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر پر بہادری کے جوہر دکھائے۔ جے او سی میجر جنرل ندیم اشرف نے انکے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
میجر اکرم

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...