باجوہ سے متعلق پرویز الہٰی،مونس بیانات غلط،عمران نے مذاکرات کرنے ہیں تو سیدھی بات کریں:رانا ثنائ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے متعلق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات غلط ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ مونس الہیٰ نے جنرل باجوہ کے سامنے تمہید باندھی ہوگی جس کی انہوں نے تائید کردی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی کہا تھا کہ عمران خان کوالیکشن کی تاریخ پنڈی سے نہیں ملے گی، پہلے بھی کہا تھا عمران خان کو الیکشن کیلئے سیاستدانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو اسمبلی توڑنی ہے تو توڑ دیں، ہم پنجاب کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، پنجاب کا اجلاس بلا لیا ہے، عمران خان کو مذاکرات کرنے ہیں توسیدھی بات کریں کہ وہ بات کرنے کو تیار ہیں، جتنا سیاسی نقصان ہونا تھا وہ ہوگیا اب نہیں ہوگا۔ جب پرویز الہٰی نے ہم سے معاہدہ کرلیا تو ان کو باجوہ صاحب سے بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ پرویز الہیٰ کو باجوہ صاحب سے بات کرنی تھی تو ہم سے معاہدہ کرنے سے پہلے کیوں نہیں کی؟۔ 
رانا ثنائ

ای پیپر دی نیشن