لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کا بل پنجاب منسٹر سیلریز، الاﺅنسز اینڈ پرولیج ترمیمی ری پیل بل 2022ءکی دوبارہ منظوری دے دی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے اٹھارہ منٹ کی تاخیر سے سپیکر سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سابق سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر ان کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ بعد ازاں طاہر خلیل سندھو نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جن اٹھارہ ممبران کی رکنیت 15اجلاسوں کے لئے معطل کی ہوئی ہے جس کی اجازت رولز نہیں دیتے اور اس معطلی کو ختم کر سکتے ہیں، اس ختم کر دیں جس پر سپیکر نے طاہر خلیل سندھو اور صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے دیے۔ طاہر خلیل سندھو کا کہنا تھا کہ اگر کسی ممبر پر پابندی لگتی ہے تو وہ غلطی کو دوبارہ کرنے پر پندرہ روز پر پابندی لگ سکتی۔ پندرہ نشستوں کے لیے پابندی قانون میں نہیں لکھی ہوئی۔ میں ایوان میں ڈی او سپورٹس گوجرانولہ اور سرگودھا کے ضلعی نارووال کے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کی فراہمی کی سال 2018-19 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ ضلع حافظ آباد اور جہلم کے غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب کی سال 2018-19 کی آڈٹ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔ گوجرانولہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا ریجن کی میونسپل کمیٹیوں کے حسابات کی سال 2018-19 کی آڈٹ رپورٹس صوبائی وزیر راجہ بشارت نے ایوان میں پیش کیں۔ اجلاس میں پنجاب کے 19 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے حسابات کی سال 2019-20 ءکی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی گئیں۔ ٹرسٹ پنجاب ترمیمی بل 2022ءایوان میں پیش کی گئیں۔ ٹرسٹ پنجاب ترمیمی بل 2022ءصوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے پیش کیا، جسے اسمبلی رولز معطل کر کے فوری طور پر ایوان نے ٹرسٹ پنجاب ترمیمی بل 2022ءکی منظوری بھی دے دی۔ ایوان میں معذور افراد کی خود مختاری پنجاب بل 2022ءایوان میں پیش کیا گیا۔ معذور افراد کی خود مختاری پنجاب بل 2022ءصوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے پیش کیا رولز معطل کرکے ایوان نے معذور افراد کی خود مختاری پنجاب بل 2022ءکی بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ اسمبلی میںمتحدہ علماءبورڈ پنجاب بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔ متحدہ علماءبورڈ پنجاب بل 2022ءصوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے پیش کیا، جسے رولز معطل کرنے کے بعد منظور کر لیا گیا۔ ایوان میں ایجنڈے سے ہٹ کر پروینشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2021ءمنظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا اور رولز معطل کرکے اسے منظور کر لیا گیا۔ پنجاب منسٹر سیلریز، الاونسز اینڈ پرولیج ترمیمی ری پیل بل 2022ءمنظوری کے لیے دوبارہ پیش کیا گیاجسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا یہ بل ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پیش کیا، اس بل پیش کی اپوزیشن کی مخالفت بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب نے یہ بل بغیر منظور کیے ایوان کو واپس بھجوا دیا تھاایوان نے پنجاب منسٹر سیلریز، الاونسز اینڈ پرولیج ترمیمی ری پیل بل 2022ءکی دوبارہ منظوری دے دی۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2022ءمنظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا اس بل کو شوانہ بشیر نے پیش کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی میں بل سپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا۔ گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ ترمیمی بل 2022ء پیش کیا گیا جسے رکن صوبائی اسمبلی نیلم حیات نے پیش کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے بل سپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا۔ ایوان میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ترمیمی بل 2022ء ایوان میں پیش کیا جسے سپیکر نے بل غور و خوض کے لیے سپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس 19دسمبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔
پنجاب اسمبلی