نواز شریف اور مریم نواز کا وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان خان کانجو سے فون پر رابطہ،سسر خوزشید کانجو کی وفات پر اظہار تعزیت


کہروڑپکا(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو سے فون کال پر رابطہ کیا اور ان سے انکے سسر و سینئر سیاستدان خورشید خان کانجو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم خورشید کانجو مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری سعد خان کانجو کے والد تھے۔ میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے مرحوم  کیلئے دعاے مغفرت کی اور عبدالرحمان کانجو، سعد کانجو و دیگر لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ذرائع کیمطابق پاکستان واپسی پر مریم نواز علی پور کانجو آکر بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن