کہروڑپکا(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو سے فون کال پر رابطہ کیا اور ان سے انکے سسر و سینئر سیاستدان خورشید خان کانجو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم خورشید کانجو مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری سعد خان کانجو کے والد تھے۔ میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے مرحوم کیلئے دعاے مغفرت کی اور عبدالرحمان کانجو، سعد کانجو و دیگر لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ذرائع کیمطابق پاکستان واپسی پر مریم نواز علی پور کانجو آکر بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کریں گی۔
نواز شریف اور مریم نواز کا وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان خان کانجو سے فون پر رابطہ،سسر خوزشید کانجو کی وفات پر اظہار تعزیت
Dec 06, 2022