ملتان(سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پروفیسر فہد لابر کی رٹ درخواست پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ سے 13 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ پیٹیشنر کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اعلی تعلیم کیلئے تین سال کی مطالعاتی چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ دی گئیں مگر اب مزید چھٹیاں بلا تنخواہ دی جارہی ہیں۔جوکہ یونیورسٹی قوانین کے خلاف ہے۔
مطالعاتی چھٹیاں بغیر تنخواہ دینے پر وی سی زکریا اور سنڈیکیٹ سے 13 دسمبر کو جواب طلب
Dec 06, 2022