ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات 9 دسمبر کو ہونگے اتحاد ایمپلائز گروپ کے صدر کے امیدوار ملک نثار احمد ، جنرل سیکریٹری کے امیدوار شیخ عمران ، مجاہد بلوچ ودیگر عہدیداروں نے الیکشن کا منشور دے دیا ہے۔جس کے مطابق بورڈ ملازمین کو گولڈن جوبلی انکریمنٹ والے کیس کو جلداز جلد حل کروایا جائے گا۔ بورڈ ملازمین کی ہائوس رینٹ کی شرح 50 ٖ سے 65 فیصد کروائینگے۔ جونیئر کمپیوٹر آپیٹرز کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانا اور ان کو 15سکیل دلوانا مشن ہے۔ بورڈ ملازمین کی کنٹر یکٹ سروس کو ریکولرائز کروایا جائے گا۔ بورڈ ملازمین کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولت کو بحال کروایا جائے گا۔ بورڈ ملازمین کو ایسوسی ایشن کے اخراجات سے 12 کی بجائے 14 ملازمین کو عمرہ کی سعادت کے لئے بھحوائیں گے۔ حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے 2 بورڈ ملازمین کو سرکاری خرچ پر بھجوائیں گے۔دفتر کے دفتریوں کو وردی دلوانا نیز وردی الاؤنس میں اضافہ کروایا جائے گا۔ایکس کی ڈر ملازمین کے سروس سٹرکچر کو مزید بہتر بنوائیں گے۔ سابق صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار کا دعوی ہے کہ کارکردگی کی بنیاد ہی پر ان کا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔کیونکہ وہ صرف زبانی دعوئے نہیں کرتے بلکہ ایمپلائز کی ویلفیئر کے لئے عملی اقدامات کرواتے ہیں۔
بورڈ ملازمین کی ہائوس رینٹ کی شرح 65 فیصد کرائینگے، اتحاد ایمپلائز گروپ
Dec 06, 2022