سیاست دان انا چھوڑ کر ملکی ترقی کیلئے یکجان ہو جائیں، جہانگیر ترین

قطب پور (نامہ نگار)  صنعت کار ، سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین سے انکی رہائش گاہ لودھراں پر سابق ایم این اے غلام قاسم خان ملیزئی، زوار ملیز ئی ،صالح جان ملیزئی  نے ملاقات کی  اسی موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاست دان انا چھوڑ کر ملکی ترقی کیلئے یکجان ہو جائیں۔ مہنگائی نے عوام سے ڈو وقت روٹی چھین لی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گروپ کے ساتھ مشورہ کررہا ہوں بہت جلد ترین گروپ اپنی سیاسی لائحہ  عمل کا اعلان کرے گا غلام قاسم خان نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نہ صرف ایک پروفیشنلجرنیل ہیں ائندہ الیکشن میںپٹھان گروپ جہانگیر خان ترین کی قیادت میں بھر پور حصہ لے گا اور کامیابی حاصل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن