سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتارکیا جائے، آر پی او 

ملتان( نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان معین مسعود نے ڈسٹرکٹ وہاڑی کے پولیس افسران سے ویڈیو لنک میٹنگ کی، میٹنگ میں سرکل میلسی کے ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او محمد امجد ، سرکل صدر وہاڑی کے ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او ناصر ثاقب  نیبذیعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈی ایس پی مخدوم رشید راؤ محمد سلیم خود موجود اور جملہ ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ سنگین اور حساس نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکل میلسی  ، سرکل صدر اور سرکل مخدوم رشید کے تھانوں میں حساس اور سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن