سول سیکرٹریٹ کا منصوبہ اگست 2023 تک مکمل ہوگا، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن

ملتان (خبر نگار خصوصی)سول سیکرٹریٹ کمپلیکس جنوبی پنجاب کے زیر تعمیر منصوبہ پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن علی عاطف بْٹر نے کی۔ آئی ڈیپ، میپکو، سوئی گیس اور محکمہ واٹر منیجمنٹ کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکشن آفیسر کوآرڈنیشن محمداحمد خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن علی عاطف بٹر نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کا منصوبہ اگست 2023 تک 9 ماہ کے اندر مکمل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کی تکمیل کے تمام مراحل سے آگاہ کرے اور بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور شجرکاری پلان بارے بھی وضاحت کرے۔ انہوں نے الیکٹرک لائنز انڈر گراونڈ شفٹ کرنے اور فیڈر کنکشن کی فراہمی بارے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے لئے میپکو حکام کو 15 یوم کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کے احاطے میں موجود پانی کے کھالوں کو کنکریٹ کرنے پر محکمہ واٹر منیجمنٹ کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن