لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس ریموڈلنگ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ اتھارٹی نے اب تک 560 سے زائد پائل بیمز مکمل کر لئی ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی سی بی ڈی ڈی اے ریاض حسین نے کہا ہے کہ ''ہم روزانہ تقریباً 50 پائل بیمز کی روزانہ وسط سے کام کر رہے ہیں، ہماری ٹیم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے پارکنگ پلازہ کے تعمیراتی کام کو بھی تیز کر دیا ہے اور حفاظتی دیواروں کی کنکریٹ پورنگ مکمل کر لئی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کلمہ چوک کے مظافات میں سفر کرتے ہوئے اتھارٹی اور سی ٹی او آفس کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سفر کرئیے تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے محفوظ رہ سکے۔ سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) لاہور اورپی سی بی ڈی ڈی اے بیک وقت ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سٹی ٹریفک آفیسر، لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد بارکلمہ چوک پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ہے۔اپنے حالیہ دورے کے دوران، انہوں نے کہا کہ ''یہ منصوبہ ٹریفک کے بہت سے مسائل کو ختم کر دے گا۔