اسلام مکمل ضابطہ حیات، قرآن پاک آلہ انقلاب ہے: شجاع الدین شیخ

Dec 06, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو اپنا غلبہ چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے اور قرآن بطور انقلابی منشور عطا کیا ہے۔ قرآن پاک آلہ انقلاب ہے۔ اس میں پوری نوع انسانی کے انفرادی اور اجتماعی معاملات کے لیے مکمل ہدایت اور رہنمائی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اسلامی کے ایک دعوتی اجتماع میں خطاب کے دوران کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے ذریعہ ہمیں خاندان کا تصور دیا ہے اور معاشرتی سطح پر حلال و حرام کو واضح کر دیا ہے تاکہ ایک پاکیزہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔ آج باطل قوتیں ہمارے معاشرتی اور خاندانی نظام کے در پے ہیں اور قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ بڑھتا جا رہا ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن پاک انسان کے مقصد حیات سے متعلق بنیادی سوالات کے جواب فراہم کرتا ہے۔ اس میں سابقہ اقوامِ عالم کے عروج و زوال کی داستانیں بھی موجود ہیں تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں اور انفرادی اور اجتماعی سطح پر صراطِ مستقیم پر گامزن ہوں۔ 


حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کر دینے سے سیاسی، معاشی اور معاشرتی ہر سطح پر غلامی سے نجات مل جاتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اور ا±س کے رسول کے دیے نظام کو قائم و نافذ کرنے سے نہ صرف ہر قسم کے باطل اور استحصالی نظام کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ دنیا صحیح معنوں میں امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے رسول کے لائے ہوئے مشن کو آگے بڑھانے اور دین کو قائم اور نافذ کرنے کی جدوجہد میں اپنا تن، من، دھن لگا دیں تاکہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی مل سکے۔

مزیدخبریں