دہشت گردی کے عفریت کا  سر کچلنا مشن ہے: قمر الزماں بابر

Dec 06, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر افسوسناک جس کے پیچھے ہمارے دشمن ہیں۔ پاک فوج اور قوم دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اس عفریت کا سر کچل کر ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا جائے گا۔ پاک فوج‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے‘ پولیس اور عوام دہشت گردی کیخلاف سربکف ہیں قوم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ شہدا ہمارا فخر ہیں۔ وطن کے ان بیٹوں نے اپنے لہو سے دہشت گردی کی آگ بجھائی ہے۔ ہم دل سے شہداءکی قدر کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی ہوئی قربانیاں عظیم ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے شہداءکو عظیم مرتبہ عطا کیا ہے کوئی بھی ان کا مقام و مرتبہ کم نہیں کر سکتا۔


 دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کو جڑ سے ختم کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ملک دشمنوں کو کہیں جائے اماں نہیں ملے گی ان کا انجام عبرتناک ہے۔

مزیدخبریں