اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ءسابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل جب آئی ایم ایف کے بارے میں ہماری ترمیم شدہ آڈیو جاری ہوئی تو ہمیں غدار کہا اب وزیر خارجہ آئی ایم ایف کو ردی کی ٹوکری میں ڈال رہا ہے اور میڈیا سمیت کوئی کچھ نہیں کہہ رہابلاشبہ مارکیٹ ان کے ریمارکس کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور ردعمل ظاہر کر رہی ہےشوکت ترین نے کہا کہ مصدق ملک کا دعویٰ ہے کہ اب انہیں روسی تیل مل جائے گاہم نے ہمیشہ پی ڈی ایم حکومت کو ہندوستان کی طرح رعایتی روسی تیل حاصل کرنے کا مشورہ دیا،شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ممکنہ امریکی پابندیوں سے خوفزدہ تھے پاکستانی عوام کو بدترین مہنگائی کا نشانہ بنانے کے بعد اب انہوں نے روس کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے.
شوکت ترین