نادرا نے آئی ایس او 27001 سرٹیفکیشن حاصل ر لی

Dec 06, 2022


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین فریم ورک اور انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹمز کے اعلی ترین معیارات کے نفاذ اور عمل درآمد کی بدولت ISO 27001سرٹیفیکیٹ حاصل کی۔آئی ایس او 27001بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں کا فریم ورک ہے۔ نادرا اب آئی ڈی کارڈ پرنٹنگ، نیٹ ورکس اینڈ کمیونیکیشنز، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن سیکیورٹی کے شعبوں میں آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہے۔ اس نے اب انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹمز (ISMS) کے لیے تصدیق کی ہے اور یہ دنیا بھر میں انفارمیشن سیکیورٹی کے سب سے سخت معیارات میں سے ایک ہے۔نادرا ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہاانٹرنیشنل اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن سرٹیفیکیشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شناختی اثاثوں کے انتظام کے لیے نادرا کا عمل درآمد اور پالیسیوں کا نفاذ بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہے۔
سرٹیفکیشن

مزیدخبریں