لاہور(نمائندہ خصوصی )سموگ کے خاتمے کیلئے سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ ،آج سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس کوئی بھی ہیوی وہیکل شہر میں داخل نہیں ہوگی، خصوصی چیکنگ کےلئے رات کے وقت 10 ٹیمیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات ہو نگی۔سی ٹی او لاہور کا موٹر وہیکل انسپکشن کو بھی مراسلہ جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کی مسلسل گاڑی مالکان کو آگاہی اور وارننگ دی جاتی رہی۔سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے گزشتہ چار روز میں سموگ پر 760 چالان کئے گئے سی ٹی او لا ہو ر نے کہا کہ کمرشل و ہیوی گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کا ایف سی کالج میں ٹریفک آگاہی سمینار کا اہتما م کیا گیا۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔روڈ سیفٹی ٹیم سمیت سینکڑوں طلبہ و طالبات کی شرکت،ٹریفک آگاہی سمینار میں پرنسپل،وائس پرنسپل اور اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔