رائے ونڈ(نمائندہ نوائے وقت )مشن کالونی روڈ 20سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ہزاروں افراد کا گزرنا محال،حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کی گنجان آبادی مشن کالونی،مسلم کالونی،بابلیانہ اوتاڑ،بھمبہ کلاں کو آپس میں ملانے والی واحد سڑک عرصہ 20سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے مریضوں،ضعیف العمر افراد کا گزرنا محال ہو چکا ہے،بارشوں کے ایام میں سڑک پر پڑے کھڈوں سے گاڑیاں تباہ ہو نے کیساتھ ساتھ حادثات کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے،مشن کالونی روڈ کی خستہ حالی پر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ شہر کو ملانے والی اس اہم ترین شاہراہ کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کروایا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پرسفر کرنیوالے ہزاروں افراد کی مشکلات کم ہو سکیں۔