رائے ونڈ(نمائندہ نوائے وقت )5مسلح ڈاکونے سیکورٹی گارڈکو باندھ کرپولٹری فارم لوٹ لیا،پولیس کی ترجیحات بدلنے پرجرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا،شہری عدم تحفظ کا شکار۔تفصیلات کے مطابق جاتی امرا فارم ہاو¿س روڈ پر واقع بگ برڈ پولٹری فارم پر گزشتہ شب 5مسلح ڈاکوآئے جنہوں نے سیکورٹی گارڈ کو باندھ کر پولٹری فارم میں پڑی 5لاکھ روپے مالیت کی تاریں،نقدی،موبائل فونز،لائسنسی اسلحہ چھین کرلے گئے، جاتی امرا فارم ہاو¿س روڈجیسے انتہائی اہم علاقہ میں ڈکیتی کی لرزہ خیرز واردات سے رائے ونڈ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں،چوکی اڈا پلاٹ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی پٹرولنگ اور گشت پر مامور پولیس اہلکار کہاں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے مقامی حلقوں میں جاتی امرا فارم ہاو¿س روڈ غیر محفوظ ہونے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے رائے ونڈ شہر کی اہم ترین شاہراو¿ں پر دن دیہاڑے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے،مقامی پولیس اہلکارامن و امان کو برقرار رکھنے کی بجائے دیگر امور پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں شہریوں نے رائے ونڈ پولیس اسٹیشن میں بار بار تعینات ہونیوالے بھیدی افسران،ملازمین کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
رائے ونڈمیں ڈاکونے سیکورٹی گارڈکو باندھ کرپولٹری فارم لوٹ لیا
Dec 06, 2022