متحدہ عرب امارات کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد : فخرالدین دیوان 


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت ) داو¿دی بوہرہ کمیونٹی کے کنوینر اور پاکستان یواے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخر الدین دیوان نے کمیونٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 51 وے قومی دن کی مناسبت سے دلی مبارکباد کا پیغام پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ کمیونٹی کو اپنے ملک میں کاروبار، تجارت، انوسٹمنٹ، جوائنٹ وینچرز اور سماجی و معاشی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں،فخرالدین دیوان نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت محنت و محبت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو سینچا ہے،فخرالدین دیوان نے مزید کہا کہ جس طرح قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے زلزلہ زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات کی امداد کو پاکستان کی محبت میں ممکن بنایا، ان کو قومی سطح پر سراہا جانا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ رشتوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔فخرالدین دیوان نے کہا کہ داو¿دی بوہرہ کمیونٹی اور ان کے لئے پاکستان-یواے ای بزنس کونسل کی چیئرمین شپ ایک اعزاز کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن