زمینداروں کومعیاری کھاد ‘زرعی ادویات فراہم کرانا اولین ترجیح:رانا قربان 

Dec 06, 2022


 فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کنٹرولر فر ٹیلائزرواسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان ٹیم کے ہمراہ کوٹ نور شاہ کے قریب زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے مار کر زرعی ادویات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے تھے وہاں سے ملنے والے نتائج میں ملاوٹ ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا قربان علی خان کی رپورٹ پر زرعی سٹور کے مالک طیب منظور اورسٹور انچارج انوارالحق کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا بتایاگیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا قربان علی خان نے زرعی ادویات اور کھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں او زمیندارداروں کو معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملاوٹ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں