لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیم فٹبال کلب نے ماڈل سٹی وہیب ایف سی کو شکست دے کر ’’آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ‘‘جیت لیا۔ نشتر پارک کے پیالہ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی ،تاہم پینلٹی ککس پر فیم کے گول کیپر نے دو پینلٹی سیو کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ فیم فٹ بال کلب کی جانب سے عثمان، حسن، محسن اور عمر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ فاتح ٹیم کے حسن نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ ایونٹ میں کامیابی پر صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء ڈوگر کا کہنا تھا کہ 24 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں کامیابی معمولی بات نہیں ہے۔ کامیابی کے لئے سخت محنت پر پوری ٹیم مبارکباد کی حق دار ہے۔
فیم نے وہیب کو ہرا کر ’’ماڈل سٹی آزادی کپ‘‘ جیت لیا
Dec 06, 2022