لاہور ( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے بیک اپ کے لیے سکواڈ میں 2 فاسٹ بولرز کو طلب کیا گیا ہے۔جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے 2 فاسٹ بولرز میچل نیسر اور لانس مورس کو بلایا گیا ہے۔پیٹ کمنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی اور انہوں نے دوسرے ٹیسٹ تک مکمل فٹ ہونے کا امید اظہار کیا تھا۔