کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔فاسٹ بولر حارث رئوف فٹنس مسائل کا شکار ہونے پر انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بولنگ کرانے نہیں آئے تھے۔ان کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ نوجوان بولرز نسیم شاہ اور محمد علی نے سنبھالا تھا۔حارث رئوف اسٹرین کا شکار ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل بولر کی فٹنس کو مانیٹر کر رہی ہے۔امکان یہی ہے کہ وہ ملتان اور کراچی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ کسی اور کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا حارث رؤف کی بقیہ میچز میں شرکت مشکوک
Dec 06, 2022