کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام میں 7ریجنز کے 3ہزار، 3سو32کلبز رجسٹرڈ ہوگئے، بلوچستان کے 8ڈویڑنز ہیں، 37ڈسٹرکٹس میں سے31 فعال اور کلبز کی تعداد 874ہے، پنجاب کے 10ڈویڑنز میں 41ڈسٹرکٹس میں سے 35فعال اور کلبز 867ہیں، خیبر پختونخوا کے 7ڈویڑنز میں 36ڈسٹرکٹس میں سے 28 فعال اور کلبز 659ہیں،سندھ کے 7ڈویڑنز میں31ڈسٹرکٹس میں سے 29 فعال اور کلبز 645ہیں، آزاد کشمیر کے 3ڈویڑنز میں 10ڈسٹرکٹس میں سے 6 فعال اور کلبز 101ہیں .گلگت بلتستان کے 3ڈویڑنزکے 14ڈسٹرکٹس میں سے 6 فعال اور کلبز کی تعداد 97ہے،اسلام آباد کے ایک ڈویڑن کا ایک ہی ڈسٹرک جو فعال اور کلبز 84ہیں۔مجموعی طور پر 39ڈویڑنز میں 170میں سے 138ڈسٹرکٹس فعال اور 32غیر فعال جبکہ کلبز کی تعداد 3ہزار 3سو 27ہیں۔یاد رہے کہ فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے تحت ہونے والے انتخابات کیلیے ووٹ کا حق رکھنے والے کلبز کا فیصلہ پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام سے ہی ہوگا،رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کیلیے ایک خصوصی دفتر کراچی میں کام کررہا ہے۔