نیشنل فیزکل ڈس ایبلٹی T20 کرکٹ چیمپئن شپ ،ملتان پی ڈی سر خرو

ملتان/کراچی: (اسپورٹس رپورٹر) ملتان پی ڈی نے فیصل آباد پی ڈی کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2022 کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ محمد زمان  فاتح ٹیم کی جانب سے شاندار 102 رنز  بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (PPDCA) کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC)، شاہد آفیدی فاؤنڈیشن (SAF) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے تعاون سے نیشنل چیمپیئن شپ کے میچز کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں کھیلے گئے۔ ملتان میں فیصل آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ عدنان علی نے 48 بالوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، خالد اکبر نے 41 اور عبداللہ نے 35 رنز بنائے۔ ایم طارق اور جہانزیز ٹوانہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ملتان پی ڈی نے مطلوبہ ہدف  190 رنز 19.3 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیئے ۔ محمد زمان نے 43 گیندوں پر 9 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بنائے، غلام محمد نے عمدہ نصف سنچری 50 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ مطلوب  قریشی نے 26 رنز بنائے۔  عدنان بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی  ریجنل ہیڈ ملتان بھاولپور جمیل کامران نے  ملتان کے  محمد زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...