لاہور ( سپورٹس رپورٹر) فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سینیگال کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔البیت سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم سینیگال کے خلاف شروع ہی سے حاوی رہی،میچ کے 38 ویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے میچ کا پہلا گول بنایا، ابھی ہاف ٹائم بھی نہیں ہوا تھا کہ ہیری کین نے انگلینڈ کیلئے دوسرا گول داغ دیا۔پہلا ہاف انگلینڈ کی دو صفر کی برتری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں کھیل برق رفتاری سے شروع ہوا اور 57 ویں منٹ میں ساکا نے گول بنا کر اسکور تین صفر کر دیا۔