راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی، بابر اعظم 

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہے تھے، پاکستان میچ اپنے حق میں ختم نہیں کر پا رہا، راولپنڈی میں انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے، ویسی پچ ہمیں نہیں ملی، ہم سپنرز کیلئے سازگار پچ چاہتے تھے، جو نہیں مل پائی ۔دوسری جابن انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ بہت عرصے کے بعد اس طرح کا ٹیسٹ میچ دیکھنے میں آیا ہے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے تیز کرکٹ کھیلی، دراصل ہم نے ٹیسٹ کو ٹیسٹ سمجھ کر کھیلا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...