کراچی(نیوز رپورٹر)مضبوط جمہوریت کیلئے ووٹ کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،صرف مرداور نوجوان ہی نہیں بلکہ لڑکیوں اور خواتین کو بھی ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غربی حامد حسین نے گورنمنٹ کاسمو پولیٹن اسکول کیمپس علیگڑہ کالونی اورنگی ٹاﺅن میں ”آپ کا ووٹ آپکا راج “ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اسکول کے طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر الیکشن کمشنر ثروت بتول ،کیمپس ہیڈ مسعود الحسن ،ہیڈ مسٹریس فیمیل شبانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ حامد حسین نے ضلع غربی میں آبادی اور ضلعی تقسیم کی ٹاﺅن کی سطح پر تقسیم کی وضاحت کی اورمستحکم جمہوریت کے فروغ کیلئے ووٹ کی اہمیت اور اسے نظر انداز کرنے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی طلباءاو ر طالبات کو اپنے بڑوں اور والدین کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے ووٹ کی تبدیلی رہائشی پتہ کے اعتبار سے کرانے کا بھی طریقہ کار بتایا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کی وضاحت کی ۔
الیکشن کمشنر غربی