کراچی(نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین پولیٹیکل افیئرز سہیل یعقوب نے کہا ہے کہ عوام تک اختیارات کی منتقلی اورگڈ گورننس کے لئے وقت پر، دھاندلی سے پاک اور صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ملک کے تمام مسائل کا حل متناسب نمائندگی پر مبنی نئے انتخابات میں ہے۔ آرمی چیف کی تبدیلی کے بعد الیکشن کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے تاکہ ملک و قوم میں موجود سیاسی ہیجان کو ختم کیا جا سکے۔ تمام سیاسی جماعتیں آپسی اختلافات اور مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی سالمیت اور استحکام پر توجہ دیں۔
پاسبان
گڈ گورننس کے لئے وقت پر صاف شفاف انتخابات ضروری:پاسبان
Dec 06, 2022