©" ©آئیے زندگی بدل لیجئے "کتاب کی تقریب رونمائی


کراچی(نیوز رپورٹر)معروف ماہرتعلیم وکئی کتابوں کے مصنف اورکیڈٹ کالج پٹارو کے استاد پروفیسر راﺅسعید احمد کی تازہ تصنیف ©" ©آئیے زندگی بدل لیجئے "کی تقریب رونمائی قباءآڈیٹوریم گلبرگ میں منعقد کی گئی،تقریب سے مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ،بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،پروفیسرراﺅ سعیداحمد اورسندھی ماہنامہ وینجھار کے مدیرمجاہدچنانے خطاب کیاجبکہ پروفیسرخیال آفاقی،ڈاکٹررحمت اللہ احسن،نافع کے ڈاکٹرخالدمحمود،منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربہ مولانا فرید احمد منصوری سمیت علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اسداللہ بھٹو نے اپنے خطاب میںکہاکہ کتاب انسان کی بھترین دوست ہے،کتب بینی سے انسان کے اخلاق و کردار پر بڑا گہرا اثر پڑتا ہے۔ آئیے زندگی بدل لیجئے کے مصنف نے قرآن وسنت کی روشنی میںصحت سے لیکرزندگی کے تمام معاملات میںکامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی کاوش کی ہے۔ صوبائی امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئیے زندگی بدل لیجئے میں لوگوں کے جسمانی روحانی اور اخلاقی بیماریوں کی بہترین سرجری کی گئی ہے مصنف نے دین کی ترجیحات کو سمودیا ہے۔کتاب کے مصنف پروفیسر راﺅسید احمد نے کہاکہ اس کتاب میں نبی مہربان کو ایک رول ماڈل کے طورپرپیش کیا ہے۔
کتاب تقریب رونمائی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...