حلیم عادل شیخ کی  بیٹی عائشہ پیا گھر سدھار گئیں


کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ پیا گھر سدھار گئیں۔عائشہ حلیم نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عروسی لباس پہنے اپنے دولہے میاں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔عائشہ حلیم نے اس تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکرہ بھی ادا کیا ہے۔اس تصویر کو رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے بیٹی کی شادی کے موقع پر اس نئے نویلے جوڑے کو دعائیں دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکر الحمداللہ! اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ دونوں کو ہمیشہ ایسے ہی ہنستا مسکراتا اور خوش و خرم رکھے، آمین۔واضح رہے کہ عائشہ حلیم عادل شیخ والد کے ہمراہ اپنی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے پر بھی عائشہ حلیم نے والد، سیاسی رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کہ خوب وائرل ہوئی تھی۔
 حلیم عادل شیخ

ای پیپر دی نیشن